سورا بھاسکر اپنی آنے والی فلم میں گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی

بدھ 25 مئی 2016 13:08

سورا بھاسکر اپنی آنے والی فلم میں گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی

ممبئی ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اپنی آنے والی فلم میں گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سورا سندیپ کپور کی فلم ”انارکلی آرا والی“ میں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ اس فلم میں آرکیسٹرا گلوکارہ کا کردار نبھارہی ہیں، جو کہ ایک مختلف کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی اپنی صاف گوئی کے لئے مشہور ایک عورت کی جدوجہد کے اردگرد گھومتی ہے۔انہوں کہا کہ وہ فلم کے لئے کافی پرجوش ہیں اورانہیں ایک ایسے روپ میں دیکھا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 13:08:17