فلم ”بلائنڈ لو“ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

بدھ 25 مئی 2016 13:29

فلم ”بلائنڈ لو“ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) نئی لالی ووڈ فلم ” بلائنڈ لو“ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی،تفصیلات کے مطابق ہدایتکار فیصل بخاری کی نئی پاکستانی فلم ”بلائنڈ لو“کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم ایکشن اور رومانس سے بھرپور ہے جو فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔

(جاری ہے)

فلم بلائنڈ لو کی کاسٹ میں اداکار عامر قریشی، یاسر شاہ، عمران بخاری، فواد جلال، اداکارہ متیرہ اور نمرہ خان شامل ہیں۔جبکہ فلم کے پروڈیوسر چوہدری اجاز کامران اور میاں امجد فرزند ہیں۔ فلم” بلائنڈ لو “کو پروڈیوسرز الائینس کے بینر تلے عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 13:29:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :