وزن کم کرنے کے لیے جم نہیں جاتی،پریانکا چوپڑا

جمعرات 26 مئی 2016 14:06

وزن کم کرنے کے لیے جم نہیں جاتی،پریانکا چوپڑا

ممبئی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑاکا کہنا ہے وزن کم کرنے کے لیے جم نہیں جاتیں، اپنی فٹنس کے لیے تھوڑی بہت ایکسرسائز ضرور کرتی ہیں۔ ممبئی میں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ انھیں موروثی طور پر جینز میں ایسی چیزیں ملی ہیں جو انھیں موٹا نہیں ہونے دیتیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے جم نہیں جاتی ہیں تاہم اپنی فٹنس کے لیے تھوڑی بہت ایکسرسائز ضرور کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو دل چاہتا ہے جی بھر کرکھاتی ہیں کیونکہ پیٹ خالی ہو تو کوئی کام نہیں ہوتا۔انھوں نے آج کل کی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا لائف اسٹائل صحیح رکھیں زیادہ کام کریں اور پھر جو ان کا دل چاہے کھائیں ان کا وزن کبھی نہیں بڑھے گا۔

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 14:06:54

Rlated Stars :