کنگنا رناوت راج کمار ہیرانی کی فلم میں کامیڈین بنیں گی

جمعرات 26 مئی 2016 14:06

کنگنا رناوت راج کمار ہیرانی کی فلم میں کامیڈین بنیں گی

ممبئی۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت معروف فلمساز راج کمار ہیرانی کی فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم ”کٹی بٹی“کی ناکامی کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم کی تلاش میں ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے پینگیں بڑھانا شروع کی تھیں جب کہ انہوں نے ہدایتکار راجو ہیرانی کے گھر تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس کے بعد اب یہ کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں اورانہوں نے اداکارہ کنگنا کو اپنی فلم میں کردار کی پیشکش کردی ہے۔

جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کا حتمی اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 14:06:55