سعدیہ امام نے ٹیلی فلم ”پیاسی“ کے ٹائٹل رول میں ونیزہ احمد کی جگہ جیا علی کو کاسٹ کر لیا ہے

منگل 26 ستمبر 2006 15:25

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26ستمبر2006 ) اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی نئی ٹیلی فلم ”پیاسی“ کے ٹائٹل رول میں ونیزہ احمد کی جگہ جیا علی کو کاسٹ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ونیزہ احمد کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ان دنوں کسی اور پراجیکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے معذرت کرلی۔ ٹیلی فلم کے رائٹر سورج بابا ہیں جبکہ پروڈیوسر وڈائریکٹر سعدیہ امام ہیں جو اس سے پہلے ایک اور ٹیلی فلم ”سات اپریل کی رات“ مکمل کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2006 - 15:25:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :