بگ باس سیزن 10میں قندیل بلوچ کی شرکت کی اطلاعات

پیر 30 مئی 2016 14:48

بگ باس سیزن 10میں قندیل بلوچ کی شرکت کی اطلاعات

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10میں کھلاڑیوں اور معروف سیاستدانوں سے متعلق متنازعہ دعو ؤ ں سے مشہور ہونیوالی اداکارہ وماڈل قندیل بلوچ کی بھی شرکت کی اطلاعات ہیں ، بگ باس کا دسواں سیزن اکتوبر2016ء سے ٹی وی پرآن ایئرہوگاجبکہ پرومواورآڈیشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹس کے مطابق دسویں سیزن میں شوبزشخصیات کیساتھ ساتھ عام افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ شو کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے اور شرکاء کے ناموں سے متعلق افواہیں آئے روز بدلتی رہتی ہیں۔

سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے نام پروڈیوسرو اداکارراہول راج سنگھ ہے جبکہ ثناء سعید دوسری سب سے متوقع امیدوار ہیں۔اسی طرح بالی ووڈ ایکٹرشینے اہوجابھی تیار دکھائی دیتے ہیں جن پر ساتھی اداکارہ سیالی بھگت کو جنسی طورپر ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں۔چوتھانام کبیر بیدی کا ہے جن کی بیٹی پوجابیدی بھی بگ باس میں شمولیت کااعزاز رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 14:48:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :