گلوکارہ کیٹی پیری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

جمعرات 2 جون 2016 14:00

گلوکارہ کیٹی پیری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء) معروف گلوکارہ کیٹی پیری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے 89ملین فالوورز کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب ان کی پسندیدہ گلوکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنی حریف ٹیلر سوئفٹ کو ”مس یو بے بی“ کے پیغامات ارسال کیے جانے لگے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کا اکائنٹ پیر کی شام ہیک ہوا جس پر سے متعدد ٹویٹس اور دوسروں کی ٹوئیٹس پر تبصرے شیئر کیے گئے۔واضح رہے پیری پہلی شخصیت نہیں ہیں جن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا ہو۔ اس قبل جسٹن بیبر ، لی مائیکل اور برٹنی سپیئرز بھی اس مشکل کا شکار ہو چکی ہیں

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 14:00:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :