ثنا جاوید کی ڈیبیو فلم میں بلال اور گوہر بھی شامل

جمعہ 3 جون 2016 14:29

ثنا جاوید کی ڈیبیو فلم میں بلال اور گوہر بھی شامل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) پاکستانی ڈرامہ ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید اپنی ڈیبیو فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور اب ان کے ساتھ اس فلم میں دو نہایت بہترین اداکار بلال اشرف اور گوہر رشید بھی موجود ہوں گے۔ثنا جاوید نے کہا ہے کہ فلم کے لیے 2 مزید اداکاروں کا انتخاب کرلیا گیا ہے جن میں گوہر رشید اور بلال اشرف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل دونوں نے ہدایت کار جمی کی فلم آپریشن 021‘ میں منفرد کردار ادا کیا تھا جبکہ دونوں فلم ’یلغار‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ثنا کی اس فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم اداکارہ کا کہنا تھا ’یہ فلم موسیقی پر مبنی ہے جس میں کلاسیکل قوالی اور پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا‘۔فلم کا اسکرپٹ اختر قیوم نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر محی الدین دیں گے۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 14:29:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :