'سلطان'اور'ڈیشوم' جیسی فلمیں نہیں بنا سکتا، انوراگ

پیر 6 جون 2016 13:43

'سلطان'اور'ڈیشوم' جیسی فلمیں نہیں بنا سکتا، انوراگ

ممبئی ۔ 6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف فلم ساز انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وہ سلطان یا ڈیشوم جیسی فلمیں نہیں بنا سکتے ہیں۔انوراگ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں سلمان خان کی فلم 'سلطان' کا ٹریلر کیسا لگا، اس پر انوراگ نے کہا "مجھے سلطان کا ٹریلر بہت اچھا لگا۔آپ کو اس ٹریلر کے ہر لمحہ میں مزہ آئے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مجھے ڈی شوم کا ٹریلر بھی بہت پسند آیا۔میرے ساتھ پریشانی یہ کہ میں ایسی فلم بنا ہی نہیں سکتا ہوں۔انوراگ حقیقت پر مبنی فلموں کے لئے مشہور ہیں۔ان کی فلموں کا اسٹائل مختلف ہی ہوتا ہے۔انوراگ کی آخری فلم ”بمبئی ویلویٹ“ باکس آفس پر اوندھے منہ گری تھی۔یہ ان کی پہلی بڑی بجٹ کی فلم تھی۔وہیں” رمن راگھو “چھوٹے بجٹ کی فلم ہے۔انھوں نے کہ کہ فلم ”بمبئی ویلویٹ“ ٹائیٹینک اور ” رمن راگھو “لائف بوٹ ہے۔

وقت اشاعت : 06/06/2016 - 13:43:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :