شوہر کے ساتھ کام نہ کرنا شادی کے لئے اچھا ہے، ودیا

پیر 6 جون 2016 14:02

شوہر کے ساتھ کام نہ کرنا شادی کے لئے اچھا ہے، ودیا

انڈیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء)یبالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ کام نہ کرنا شادی کے لیے اچھا ہے۔ودیا نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی ہے۔ودیا کا کہنا ہے کہ اپنی شادی کی کامیابی کے لئے کوشش کرتے ہیں کہ وہ ساتھ میں کام نہ کریں۔

(جاری ہے)

شوہر کے ساتھ کام نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم ساتھ کام نہ کریں، کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہماری شادی کے لئے اچھا ہے۔

کئی بار اس کی وجہ سے کچھ اچھی فلمیں بھی ہاتھ سے چلی جاتی ہیں۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ قربانی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ رکھنا پسند کرتی ہوں۔جب وہ کہتے ہیں کہ جوڑے ساتھ کام کرتے ہیں تو مجھے حیرانی ہوتی ہے۔ہم کام کی باتیں کرتے ہیں، لیکن جب تک یہ ہم دونوں سے متعلق نہیں ہوتی، تب تک کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ہماری شادی کے لئے یہی اچھا ہے کہ ہم ساتھ کام نہ کریں۔

وقت اشاعت : 06/06/2016 - 14:02:38

Rlated Stars :