سلطان‘ڈھیشوم جیسی فلمیں نہیں بنا سکتا‘ انوراگ

منگل 7 جون 2016 14:16

سلطان‘ڈھیشوم جیسی فلمیں نہیں بنا سکتا‘ انوراگ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف فلم ساز انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وہ سلطان یا ڈھی سوم جیسی فلمیں نہیں بنا سکتے ہیں۔انوراگ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں سلمان خان کی فلم 'سلطان' کا ٹریلر کیسا لگا، اس پر انوراگ نے کہا "مجھے سلطان کا ٹریلر بہت اچھا لگا۔

(جاری ہے)

آپ کو اس ٹریلر کے ہر لمحہ میں مزہ آئے گا۔مجھے ڈھی شوم کا ٹریلر بھی بہت پسند آیا۔میرے ساتھ پریشانی یہ کہ میں ایسی فلم بنا ہی نہیں سکتا۔" انوراگ حقیقت پر مبنی فلموں کے لئے مشہور ہیں۔ان کی فلموں کا اسٹائل مختلف ہی ہوتا ہے۔انوراگ کی آخری فلم بمبئی ویلویٹ باکس آفس پر اوندھے منہ گری تھی۔یہ ان کی پہلی بڑی بجٹ کی فلم تھی۔وہیں رمن راگھو چھوٹے بجٹ کی فلم ہے۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 14:16:32

Rlated Stars :