گارینر کے ”بیسٹ ڈریسڈ گرل “مقابلہ میں فرح خاں منتخب

بدھ 27 ستمبر 2006 11:40

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 )فرح خاں کو گارینر 17میگزین کے ”بیسٹ ڈریسڈگرل “بہترین پوشاک کیلئے ایک مقابلہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ فرح خاں کو ایک سال کے عرصہ کیلئے مفت گاینیر اشیاء فراہم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ امریتا اروڈہ اور اس میگزین کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کشال پر منند اس مقابلہ کے جج تھے ۔ دیگر 9امیدواروں کے مقابل فرح خاں کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مقابلہ جیتنے والی فرح خاں کو ”زوم “2000چینل پر پیش ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 27/09/2006 - 11:40:09