گلوکارہ راگنی کی نئی حمد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گئی

جمعرات 9 جون 2016 13:44

گلوکارہ راگنی کی نئی حمد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) گلوکارہ راگنی کی نئی حمد نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گئی ۔ رمضان المبارک کے حوالے سے گلوکارہ راگنی نے خصوصی طور پر ایک حمد کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس کو گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد راگنی نے اپنی ویڈیو حمد کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے ۔ گلوکارہ راگنی کو پرستاروں کی جانب سے ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں لائیکس مل چکے ہیں ۔ اس حمد کے کمپوزر ابی خان ، ڈی او پی عمیر خان اور ڈائریکٹر ککو ہیں ۔ گلوکارہ راگنی اپنی حمد کی کامیابی اور سوشل میڈیا پر پرستاروں کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر بہت خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 13:44:01