سجاد طافو رمضان المبارک میں گٹار کی دھنوں پر قصیدے اور نعتیں سنائیں گے

ماہ مقدس میں ماحول کا پاکیزہ بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔سجاد طافو

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:00

سجاد طافو رمضان المبارک میں گٹار کی دھنوں پر قصیدے اور نعتیں سنائیں گے

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) معروف میوزیشن و انٹرنیشنل گٹار ساز سجاد طافو رمضان المبارک میں گٹار کی دھنوں پر قصیدے اور نعتیں سنائیں گے۔این سی اے اور لاہور کالج کے طلبہ کو گٹار پر نعتیں سیکھا ئیں گے۔اس کے علاوہ قصیدہ بردہ شریف اور قرآن مجید بھی شامل ہیں ۔وہ سات سرو میں مختلف پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سجاد طافو نے کہا ہے رمضان المبارک ایک پاک اور مقدس مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں ماحول اور پاکیزہ بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔اس کے ساتھ اللہ کے بندوں سے پیار کیا جائے اور ان کو اسلامی تعلیمات کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا میں اس وقت این سی اے اور لاہور کالج کے طلبہ کو اس حوالے سے خصوصی تربیت دے رہا ہوں۔طلبہ گٹار پر قصیدے اور نعتوں کا میوزک ترتیب دینے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ان کو میوزک کے سات سر بھی سیکھا رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا عید کے موقعہ پر خصوصی میوزک لانچ کررہا ہوں امید ہے اس کو شائقین بہت پسند کرینگے۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 15:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :