فلم گھوسٹ بسٹرز کی تشہیر ‘263افراد نے بھوتوں کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

منگل 14 جون 2016 14:07

فلم گھوسٹ بسٹرز کی تشہیر ‘263افراد نے بھوتوں کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء)سنگاپور میں ایکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کے مداحوں نے کارنامہ انجام دے دیا۔263افراد نے بھوتوں کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنا کر انتظامیہ کی توجہ سمیٹ لی۔ایکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کے مداحوں نے سنگاپور میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پرستار بڑی تعداد میں بھوت بن کر ایک ہی مقام پر جمع ہوئے اور گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا، جبکہ فلم کے ہدایتکار پال اور اسٹار میلیسا نے بھی پرستاروں کا ساتھ دیا۔

فلم گھوسٹ بسٹرز پندرہ جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے، جبکہ فلم بڑے پردے کی زینت بننے سے پہلے ہی پرستاروں میں مقبول ہوگئی ہے۔اس موقع پر فلم اسٹار میلیسا اور ہدایتکار پال ورلڈ ریکارڈ کو تھام کر پوز پر پوز بھی دیتے رہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 14:07:41