عمائمہ ملک اپنے بھائی اور اہل خانہ سمیت روحانی سفر پر موجود ، سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کردیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جون 2016 16:38

عمائمہ ملک اپنے بھائی اور اہل خانہ سمیت روحانی سفر پر موجود ، سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کردیں

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون 2016ء) : جہاں رمضان المبارک کی آمد پر پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ اداکار اور اداکارائیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی میں مصروف ہیں وہاں عمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان اور اہل خانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے حضور حاضر ہونے کے لیے پہنچ گئیں۔ عمائمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد لی گئیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر دل کو اطمینان ملتا ہے ، اپنے پیغام میں انہوں نے ہر نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

وقت اشاعت : 16/06/2016 - 16:38:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :