جسٹن بیبرلائیوشوکے دوران گرگئے

ہفتہ 18 جون 2016 13:45

جسٹن بیبرلائیوشوکے دوران گرگئے

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) معروف پاپ سنگر جسٹن بیبر کینیڈا میں لائیو شو کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے۔معروف گلوکار جسٹن بیبر اپنے ورلڈ ٹور سے قبل کینیڈا کے شہر ساسکاٹون میں میوزک شو کے دوران پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک وہ ناقص ٹریپ ڈور سے نیچے جاگرے۔

(جاری ہے)

جس کی آواز پورے اسٹیدیم میں سنائی دی۔گرنے کے بعدجسٹن بیبرنے ہمت دکھائی اور چھلانگ لگا کر خود گڑھے سے باہر نکل آ ئے اور دوبارہ پرفارم کرنا شروع ہو گئے۔ انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔جس پر شرکاء نے انہیں داد دی۔کینیڈین گلورکار جسٹن بیبر 18جون سے امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا سے اپنے ورلڈ ٹور کا آغاز کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 13:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :