فلم” آؤٹ لاز اینڈ اینجلز“کا پہلا ٹریلر جاری،نمائش 18جولائی کو ہو گی

اتوار 19 جون 2016 13:12

فلم” آؤٹ لاز اینڈ اینجلز“کا پہلا ٹریلر جاری،نمائش 18جولائی کو ہو گی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) سنسنی سے بھرپور نئی ویسٹرن ڈرامہ فلم ”آؤٹ لاز اینڈ اینجلز“کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے ٹی مولنر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جن کے گھر پر کچھ بدمعاش قبضہ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد دونو ں گروپوں کے درمیان ایک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مائیکل مرے،ٹیری پولو،لیوک ولسن،فرانسسکا ایسٹ ووڈ اور بین بروڈر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جے ٹی مولنر ہی کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم 18جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 13:12:31