بھارت مین سلمان خان کے خلاف خواتین کے حقوق کی علمبردارتنظیمیں میدان میں اترآئیں

سلمان خان نے ایک انٹرویو میں سلطان کی شوٹنگ کے دوران اپنی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی قرار دی تھی

منگل 21 جون 2016 18:17

بھارت مین سلمان خان کے خلاف خواتین کے حقوق کی علمبردارتنظیمیں میدان میں اترآئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) سلمان خان بالی ووڈ کی وہ شخصیت ہیں جن کے بھارت میں سب سے زیاہ پرستارہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محاذ بھی بہت جلدی بن جاتے ہیں ایسی ہی صورت حال اب دوبارہ پیدا ہوچکی ہے اورخواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ان سے ایک بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چند روزقبل بھارت کی ایک ویب سائیٹ پرسلمان خان کا انٹرویو شائع ہوا تھا، انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ ”سلطان“ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، جس پرسلمان خان نے کہا تھا کہ فلم میں کام کے دوران ان کی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی ہوگئی تھی کیونکہ فلم کے دوران 10 سے زائد پہلوان انہیں مختلف زاویوں سے اٹھا اٹھا کرپٹخ دیتے تھے اورہرپہلوان کا وزن 100 کلو سے زائد تھا۔

دبنگ خان کے اس بیان پرحقوق نسواں کی تنظیموں میں غم وغصہ پھیل گیا اورسلمان خان نے فوری طورپرمعافی مانگنے اوراپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں، بھارت کی نیشنل کمیشن آف ویمن نے ان سے 7 روزمیں معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو اس قسم کا بیان دینے سے قبل یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی کتنی تعداد ہے اور اس سے انہیں کتنی ٹھیس پہنچے گی۔۔

وقت اشاعت : 21/06/2016 - 18:17:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :