ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کا رٹیلر ریلیز کردیا گیا

منگل 21 جون 2016 18:17

ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کا رٹیلر ریلیز کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) بولی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کے ٹریلر کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔3 منٹ سے زائد دورانیے کے اس ٹریلر میں بہترین ویڑول ایفیکٹس، ایکشن مناظر اور رومانس پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہریتھیک روشن اور پوجا ہیج نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم وادی سندھ کی تاریخی تہذیب موئن جو دڑو پر مشتمل ہے جس میں ہریتھیک نے ایک نوجوان کسان ’سرمن‘ کا کردار ادا کیا ہے جو شہر جاکر ایک پنڈت کی بیٹی ’چانی‘ سے ملاقات کرتا ہے۔

سرمن اس دوران چانی، موئن جو دڑو اور اپنے ماضی کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھائے گا۔کامیاب فلم ’لگان‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر نے فلم ’موئن جو دڑو‘ کی ہدایات دی ہیں جبکہ سدھارتھ روئے کپور اور سنیتا گواریکر نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔اشوتوش کو اس فلم کی تکمیل میں 3 سال لگے جس کی شوٹنگ ممبئی، بھوج، جبل پور اور تھانے میں کی گئی ہے۔فلم ’موئن جو دڑو‘ رواں سال 12 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2016 - 18:17:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :