اپنی زندگی اور کیرئیر کے بارے میں بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو گئی ہوں‘کرینہ کپور

پیر 2 اکتوبر 2006 13:12

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006)بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ”مجھے کچھ کہنا ہے “میں میرا کردار ایک گلیمرس لڑکی کا ہے جو ”اومکارہ “سے بہت مختلف ہوگا ۔ فلم بین ہر فلم میں ہیروئن کو ایک علیحدہ کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اب میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنی زندگی اور کیرئیر کے بارے میں بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو گئی ہوں ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ابھی میں طویل عرصے تک شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ویسے بھی میں فلم ”اومکارہ “ کی کامیابی کی وجہ سے آج کل بہت خوش ہوں ۔ کرینہ مزید بتایا کہ پہلی بار عامر خان کے ساتھ فلم ”لنجو“ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2007ء سے ہو گا لیکن ہدایتکار منی رتنم نے مجھے اس سال نومبر میں اس کردار کی تیار ی کرنے کیلئے کہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ محض اتفاق ہے کہ مجھے دو ادبی شاہکاروں پر بننے والی فلموں میں لگا تار کام کرنا پڑیگا۔ فلم ”لنجو“عصمت چغتائی کے ناول لنجو پر بنائی جا رہی ہے ۔ کرینہ نے کہا کہ مجھ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی بہت خوشی ہے کیونکہ میرا دیرینہ خواب پورا ہو رہا ہے اور میں خود بھی عامر خان کی بہت بڑی مداح ہوں فلم ”رنگ دے بسنتی “ دیکھ کر میں نے یہ سوچا تھا کہ اس فلم میں مجھے ہونا چاہیے تھا۔
وقت اشاعت : 02/10/2006 - 13:12:01

Rlated Stars :