میں اپنی کامیابی کے حوالے سے فلموں سے بالکل توقعات نہیں رکھتی ‘نیہا دھوپیا

جمعرات 5 اکتوبر 2006 12:11

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) بالی وڈ کی معروف اداکارہ نیہا دوھوپیا نے کہا ہے کہ میں اپنی کامیابی کے حوالے سے فلموں سے بالکل توقعات نہیں رکھتی بلکہ محنت کرتی ہوں باقی قسمت پر چھوڑ دیتی ہوں ۔ ویسے بھی آج کل کی کامیابی ایک شخص کے بس میں نہیں ہے کبھی بھی یہ پتہ آپ کو نہیں ہوتا کہ یہ فلم دیکھنے والے پسند کرینگے یا نہیں اس لئے میں توقعات نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ فلم ”سسکیاں “ میں میرا کردار بہت مختلف قسم کا تھا اس فلم کی کہانی اس عورت کی تھی جس کو زمانے نے شدید درد دیئے ہوتے ہیں یہ فلم اس عورت کی انصاف کیلئے جنگ کی کہانی ہے اور اسلئے یہ کردار مجھ پر بہت فٹ آیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا پرانا امیج بدلنا چاہتی ہوں آخر ایک کام بار بار کر کے انسان بور ہو جاتا ہے اور میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے مختلف رولز کرنا چاہتی ہوں اگر لوگوں کو پسند ہوں تو وہ دیکھنے آئے گے بصورت دیگر میں تو مطمئن ہونگی ۔
وقت اشاعت : 05/10/2006 - 12:11:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :