دوسری اداکاراؤں کی طرح تمام حدیں پار کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ ہر شیتا بھٹ

پیر 9 اکتوبر 2006 14:22

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہر شیتا بھٹ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں عریانی کی جڑ پکڑتی روایت تشویشناک ہے ۔ہرہدایتکار اور خود اداکارائیں یہ سمجھنے لگی ہیں کہ کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ فحش انداز کو اہمیت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس روایت کی وجہ سے فلم کی کہانی اور اداکاری کہیں گم ہو کر رہ گئی ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ اس میں ان سنجیدہ تجربہ کار اور ماہر ہدایتکاروں کا بھی قصور ہے جو اس بدلتے ہوئے رجحان پر چپ بیٹھے ہیں ۔

ہر شیتا بھٹ نے کہا کہ میرے فلموں میں آنے پر میرے گھر والوں نے کہا تھا کہ ہمارے خاندان میں کسی لڑکی نے یہ سوچا تک نہیں لیکن اس وقت میرا یہ کہنا تھا کہ میں خاندانی وقار کو مجروح نہیں ہونے دوں گی میری اسی دلیل نے میرے لئے آسانیاں پیدا کیں اور آج بھی میں جب کوئی منظر عکس بند کروا ر ہی ہوتی ہوں تو میرے ذہن میں پہلا خیال آتا ہے کہ اسے اگر میرے خاندان کے کسی فرد نے دیکھا تواسکے تاثرات کیا ہونگے اور یہی خیال یا پھر سوچ مجھے ایک حد میں رہ کر کام کرنے پر اکساتی ہے ۔
وقت اشاعت : 09/10/2006 - 14:22:21