سپائڈر مین کا کردارکسی چیلنج سے کم نہیں تھا،اینڈریو گار فیلڈ

پیر 2 جنوری 2017 13:48

سپائڈر مین کا کردارکسی چیلنج سے کم نہیں تھا،اینڈریو گار فیلڈ
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء)ہالی وڈ اداکار اینڈریو گار فیلڈ نے کہا کہ سپائڈر مین کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ جو فلم امیزنگ سپائڈر مین اور اس کے سیکوئل امیزنگ سپائڈرمین۔

(جاری ہے)

2 میں سپائڈر مین کا کردار نبھا چکے ہیں نے کہاکہ یہ کرادر نبھانا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، ان کا خیال تھا کہ وہ اس کردار کے لئے نامناسب انتخاب ہیں اور بہتر انداز میں نبھا بھی نہیں پائیں گے لیکن ان کا یہی کردار ان کی پہچان بنا اور انہیں خوشی ہے کہ انہیں بڑے پیمانے پر مداحوں سے پذیرائی ملی۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 13:48:37