رنگارنگ قاہرہ فیشن ویک اختتام پذیر

منگل 3 جنوری 2017 13:25

رنگارنگ قاہرہ فیشن ویک اختتام پذیر
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء)دنیا کے 80شہروں سے چلا آیا فیشن ویک کا قاہرہ ایڈیشن 4 دن تک جاری رہا،قاہرہ کے مقامی ہوٹل میں سجی ریمپ پر زیادہ تر مغربی طرز کے ملبوسات پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں28 سے 31دسمبر تک جاری رہنے والاکا 2016ء رنگا رنگ قاہرہ فیشن ویک 4روز تک رونقیں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔اس فیشن ویک کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور ڈیزائنرز نے موسم کی مناسبت سے اپنا کلیکشن پیش کیا۔فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 13:25:17