بیرون ملک جانے کیلئے ایان علی پھرایکشن میں

منگل 3 جنوری 2017 13:25

بیرون ملک جانے کیلئے ایان علی پھرایکشن میں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) ایان علی کی پھر سندھ ہائیکورٹ میں انٹری ۔تفصیلات کے مطابق ایان علی نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف پھر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایان علی نے درخواست دی ہیکہ سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کو درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ دینے کا حکم دیا ہے۔ایان علی کی درخواست میں درج ہے کہ عدالتی حکم پر نام ای سی ایل سے نکال کر تیسری دفعہ شامل کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ایان علی دبئی جانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہناہیکہ انھوں نے ماڈلنگ کیلیے معاہدہ کیا ہواہے اور بیرون ملک نہ جانے کی صورت میں انھیں کروڑوں کا نقصان اٹھاناہوگا۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 13:25:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :