ہر سال کے پہلے ہفتے فلمیں فلاپ ہوتی ہیں

سال کے پہلے ہفتے میں فلمیں اخراجات بھی نہیں وصول کر پائیں،ڈائریکٹر ششی ورما

منگل 3 جنوری 2017 16:36

ہر سال کے پہلے ہفتے فلمیں فلاپ ہوتی ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء)نئے سال کا پہلا ہفتہ ہے اور فلمی ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کر رہے ہیں۔ اکشے کمار نے اپنی بیوی ٹوینکل کھنہ کے ناول پر مبنی فلم کے اس سال ریلیز کا اعلان کیا۔شاہد کپور نے کافی عرصہ باتوں میں رہنے کے بعد ڈائریکٹر وشال بھاردواج کی فلم ’رنگون‘ کے پرومو کے چھ جنوری کو ریلیز ہونے کی اطلاع ٹویٹ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایک بھی نئی فلم ریلیز ہوتی نظر نہیں آئی۔ جس کی وجہ فلم کے ناکام ہوجانے کا بالی ووڈ کا ایک پرانا خوف ہے۔اسی وجہ سے کوئی بھی ڈویلیپر سال کے پہلے جمعہ پر اپنی فلم ریلیز نہیں کرتا ہے اور جو فلمیں ریلیز ہوتی بھی ہیں تو وہ اچھا بزنس نہیں کر پاتیں۔’شوروغل‘ کے خالق ڈائریکٹر ششی ورما نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کہنے کو یہ صرف ایک بات ہے، لیکن اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سال کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلمیں اخراجات بھی نہیں وصول کر پائیں۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 16:36:07