ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا معروف کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پراظہار افسوس

جمعرات 5 جنوری 2017 16:47

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا معروف کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پراظہار افسوس
ایبٹ آباد ۔ 5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے معروف کلاسیکی گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پرگہرے رنج و غمکا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرتضٰی جاوید عباسی نے اپنے تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے استاد فتح علی خان کی موسیقی کے میدان میں خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کے میدان میں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کوناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی دعا کی۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 16:47:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :