جینیٹ جیکسن50 برس کی عمر میں ماں بن گئی

جمعرات 5 جنوری 2017 18:08

جینیٹ جیکسن50 برس کی عمر میں ماں بن گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء)ہالی وڈ گلوکارہ اور پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بہن جینیٹ جیکسن نے 50 برس کی عمر میںماں بن گئی ہیں انہو ں نے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر، قطری کاروباری شخصیت وصام ال مانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ ال مانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کے ترجمان نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد جینیٹ آرام کر رہی ہیں ،جینیٹ جیکسن نے 2012ئ میں وصام ال مانا سے شادی کی تھی اور ان کو لندن میں بچوں کے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 18:08:51