گولڈن گلوب آوارڈز: میرل اسٹریپ کی ٹرمپ پر تنقید

پیر 9 جنوری 2017 15:27

گولڈن گلوب آوارڈز: میرل اسٹریپ کی ٹرمپ پر تنقید
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) ہالی وٴْڈ کی اداکارہ میرل اسٹریپ نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں فلم کے لیے اپنی عمر بھر کی خدمات کے بدلے دیا جانے والا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ساتھی فنکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اٴْنہیں بالخصوص اٴْس وقاعے نے خاصا پریشان کیا، جس میں ٹرمپ نے سن 2015 میں اپنی ایک ریلی کے دوران ایک معذور رپورٹر کا مذاق اڑایا تھا۔

اگرچہ اسٹریپ نے براہ راست ٹرمپ کا نام لے کر تنقید نہیں کی لیکن انہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان کے رویے کو غلط قرار دیتے ہوئے ہالی وٴْڈ کے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ آزاد صحافت کی حمایت کریں۔ اسٹریپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہالی وٴْڈ میں اس وقت کئی غیر ملکی فنکار کام کر رہے ہیں اور اگر انہیں بھگا دیا جائے، تو امریکی شہریوں کے پاس دیکھنے کے لیے صرف فٹ بال اور مارشل آرٹس ہی بچیں گے۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 15:27:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :