اوم پوری معروف بھارتی اداکار کی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے، سکھ مسلم فیڈریشن

پیر 9 جنوری 2017 15:32

اوم پوری معروف بھارتی اداکار کی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے، سکھ مسلم فیڈریشن

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) معروف بھارتی اداکار اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی ان کے سر پر چوٹ نے ان کا قتل کا پول کھول دیا ہے ان کی موت کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیں وہ انتہائی اچھے اور پاکستان سے محبت رکھنے والے بھارتی اداکار تھے انکو اسی بناء پر قتل کیا گیا ہے یہ باتیں ورلڈسکھ مسلم فیڈریشنUKکے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے آن لائن سے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو کے دوران کہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی کوئی بھارتی اداکار پاکستان کے حق میں بات یا محبت کا اظہار کرتا ہے تو مودی سرکار کی آشیر باد والی انتہاء پسند تنظیم کتوں کی طرح اس کے پیچھے پڑ جاتی ہے انہوں نے اوم پوری کے قتل کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ مودی سرکار میں بھارتی اداکار غیر محفوظ ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2017 - 15:32:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :