ہدایتکار و اداکار کمل ہاسن کی سابق اداکارہ بیوی ساریکا طویل عرہ بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گرہونگی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:10

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006 ) ہدایتکار و اداکار کمل ہاسن کی سابق اداکارہ بیوی ساریکا طویل عرصہ بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گرہونگی ۔ ساریکا ایک طویل عرصے سے فلموں سے بھی آؤٹ رہی ہیں اور اب بنگالی زبان کے ٹی وی چینل (ای ٹی وی )کے ڈرامہ سیریل”اپسیتا“ میں کام کرینگی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی عکسبندی بھارت کے شہر کولکتہ میں ہو گی ۔ ڈرامہ سیریل بنگالی زبان کے ڈرامہ نگار رائے چکروتی کی کتاب پر تیار کیا جائیگا ۔ ساریکا کا کہنا ہے کہ میں ابتداء میں اس ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھی لیکن جب میں نے اس کتاب کا مطالعہ کیا تو مجھے اس کی کہانی کافی پسند آئی اور میں نے مذکورہ ڈرامہ میں کام کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ۔

وقت اشاعت : 13/10/2006 - 13:10:21