اداکار شاہ رخ خان کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:11

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ روز ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ رخ نے اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ کاش اس موقع پر میرے والدین زندہ ہوتے تو انہیں اندازہ ہوتا کہ مجھے کس قدر اہمیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں ۔ شاہ رخ کی سوانح حیات پر مشتاق شیخ نے 460صفحات پر مشتمل ایک کتاب ”Still Reading Khan “ لکھی ہے ۔ مذکورہ کتاب کی تقریب رونمائی پر فلم ڈائریکٹر ز فرح خان ‘عزیز مرزا‘فرحان اختر اور کرن جوہر کے علاوہ دیگر کئی اداکار بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 13/10/2006 - 13:11:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :