شاہ رخ اورایشوریہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

فلم میں ساحر کے کردار کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے اداکار فواد خان کو لینے کا فیصلہ کیا تھا

منگل 10 جنوری 2017 17:22

شاہ رخ اورایشوریہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے فلم میں اکٹھے کام کریں گے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم جو مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی بنا رہے ہیں میں اکٹھے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ساحر لدھیانوی کا کردار شاہ رخ خان ادا کریں گے جبکہ ایشوریہ ان کی محبوبہ اور ماضی کی معروف پنجابی شاعرہ امرتا پریتم کے روپ میں نظر آئینگی۔فلم میں ساحر کے کردار کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے اداکار فواد خان کو لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاک بھارت تعلقات میں خرابی کے باعث انہوں نے فواد خان کی جگہ شاہ ر خ خان کوکاسٹ کرلیا۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 17:22:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :