شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی

پاکستان کے قومی لباس نے کنگ خان کی شخصیت کوچارچاند لگا دیئے ہیں

بدھ 11 جنوری 2017 21:53

شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہننے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

(جاری ہے)

شلوار قمیض کا لباس دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں انسان کی شخصیت جاذب نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات پر کشش بننے کے لیے شلوار قمیض پہنتی ہیں لیکن اب اس لباس کا جادو بالی ووڈ کے سرپر بھی چڑھ کر بول رہا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں کنگ خان کی شخصیت مزید پرکشش نظر آرہی ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئینگے۔۔

وقت اشاعت : 11/01/2017 - 21:53:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :