اداکار نیل نتین مکیش نے اپنی 34 ویں سالگرہ منگیترکے ہمراہ منائی

اتوار 15 جنوری 2017 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکار نیل نتین مکیش نے اپنی 34 ویں سالگرہ منگیتر رکمینی ساہے کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر منگیتر نے انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار نیل نتین مکیش نے اپنی 34 ویں سالگرہ اپنی منگیتر رکمینی ساہے کے ہمراہ منائی۔

(جاری ہے)

رکمینی ساہے نے ان کے سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کے لئے خصوصی تیاریاں کیں اور ان کے لئے ان کے 5 پسندیدہ پکوان تیار کرائے۔

نیل کے ویڈیو گیمز کے شوق کے پیش نظر ان کے لئے خصوصی طور وڈیو گیمز کھیلنے کا اہتمام کیا گیا۔رکمینی نے نیل کے اہل خانہ اورسارے بچپن کے دوستوں کو بھی ان کی سالگرہ پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ لی ہوئی سیلفی بھی ٹوئٹر پر جاری کی۔ نیل اور رکمینی فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 13:30:24