سلینا گومز اور ٹیلر سوفٹ میں صلح

جمعرات 19 جنوری 2017 13:33

سلینا گومز اور ٹیلر سوفٹ میں صلح
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ہالی وڈ کی معروف گلوکارائوں سلینا گومز اور ٹیلر سوفٹ میں صلح ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سلینا اور ٹیلر کے درمیان کئی ماہ سے مخاصمت کی وجہ سے بات چیت بند تھی تاہم ان پرانی سہیلیوں کو گذشتہ ہفتے خفیہ طور ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کافی دیرایک دوسرے کے ساتھ اپنے ایک مشترکہ دوست کے گھرمیں موجود رہیں ،سلینا گومز کو جسٹن بیبر کے ساتھ سکینڈل سے شہرت حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:33:50