اداکار لالہ سدھیر مرحوم کی 95 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:17

اداکار لالہ سدھیر مرحوم کی 95 ویں سالگرہ  منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستانی فلموں کے معروف اداکار لالہ سدھیر مرحوم کی 95 ویں سالگرہ جمعرات کو منائی گئی۔ لالہ سدھیر نے پاکستانی فلموں میں اپنے منفرد سٹائل کی وجہ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

وہ 19 جنوری 1922ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلموں میں اداکاری سے کیا۔ وہ 1947ء سے عمر کے آخری حصے تک سلور سکرین پر چھائے رہے۔ لالہ سدھیر کی ’’بڑھک‘‘ خاص طور پر مشہور ہوئی جسے بعد ازاں سلطان راہی نے بھی اپنی اداکاری کا حصہ بنایا۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 14:17:37