فلم قابل اور رئیس کی ایک ساتھ ریلیز ، ہرتیک روشن کے والد دلبرداشتہ

'میرے والد نے اپنی زندگی کی منصوبہ بندی نہایت بہترین انداز میں کی ہے،ہرتیک

جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

فلم قابل اور رئیس کی ایک ساتھ ریلیز ، ہرتیک روشن کے والد دلبرداشتہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) 2017 میں بولی وڈ باکس آفس کے لیے وہ وقت اہم ہوگا، جب دو بڑی فلمیں 'قابل' اور 'رئیس' رواں ماہ 25 جنوری کو ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔اب 'رئیس' کے شاہ رخ خان کا تو علم نہیں لیکن 'قابل' کے ہریتھک روشن اس معاملے کو لے کر کافی پریشان ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس تنازع سے بچا جاسکتا تھا، اگر شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کے پروڈیوسرز نے معاملات کی بہتر طریقے سے منصوبہ بندی کی ہوتی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ ان کے والد پروڈیوسر راکیش روشن ان تمام معاملات کو لے کر نہایت 'دلبرداشتہ' ہیں۔43 سالہ ہریتھک نے کہا، 'میرے والد نے اپنی زندگی کی منصوبہ بندی نہایت بہترین انداز میں کی ہے، 'قابل' گذشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی لیکن وہ اسے نومبر یا دسمبر میں ریلیز نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ تاریخیں پہلے سے ہی بٴْک ہوچکی تھیں اور ایسا کرنا مناسب نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے جنوری میں اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کسی اور پروڈیوسر کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے تھی'۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا، 'میرے والد بہت محتاط انسان ہیں اور دوسروں کے لیے فکرمند رہتے ہیں، لہذا وہ دوسروں سے بھی ایسے ہی رویئے کی توقع رکھتے ہیں، وہ کچھ دلبرداشتہ اور پریشان ہیں، لیکن وہ اس بارے میں پرعزم ہیں کہ آپ صرف اپنے عمل کو کنٹرول کرسکتے ہیں، پوری دنیا کو کنٹرول کرنا آپ کے بس کی بات نہیں، لہذا اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہی'۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :