اذان کا انتظار رہتا ہے سننے سے سکون ملتا ہے ، اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 16:44

اذان کا انتظار رہتا ہے سننے سے سکون ملتا ہے ، اداکارہ پریانکا چوپڑا  کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب سے اذانوں کی آواز آتی ہے اور وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بے باک اداکاری میں تو سب سے ہی آگے ہیں تاہم وہ اپنے خیالات و احساسات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اذان کی آواز سے سکون ملنے سے متعلق ان کے تازہ بیان نے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو آشکار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:44:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :