میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گی‘فلم سٹار میرا

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گی‘فلم سٹار میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ آنیوالے دنوں میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط دیکھ رہی ہوں مگر میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے موجوہ سیاستدان میں سب سے زیادہ معاملات کو سمجھ رہے ہیں اس لیے میں یقین سے کہتی ہوں کہ آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں مزید مضبوط اور فعال نظر آئیں گی اور بلاول بھٹو کی سیاست کا ستارہ بھی روشن ہوگا ۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 13:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :