مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی تردید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 جنوری 2017 14:05

مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی تردید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2017ء) مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹونٹے کی تردید کی دی۔ کوک سٹوڈیو میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گانا گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن نے 3 ماہ پہلے علی نقوی سے منگنی کر کے لاکھوں منچلے لڑکوں کا دل توڑ دیا اور سوشل میڈیا پر اس منگنی کو کافی پذیرائی ملی۔

لیکن کل ایک قومی روزنامے نے خبر جاری کہ مومنہ مستحسن اور پاکستانی نژاد امریکی بینکار علی نقوی کی منگنی کا خاتمہ ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مومنہ مستحسن کے چاہنے والے شدید مایوس ہوئے۔ مومنہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ فیس بک پیجز اور اخبارات اس کی زاتی زندگی کا تماشا نہ بنائیں ۔ اس کی زندگی میں جب بھی کچھ ہوا تو باقاعدہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام پیجز اور اخبارات افواہیں‌پھیلانے سے گریز کریں۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 14:05:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :