متحدہ عرب امارات کی الزرعونی فاؤنڈیشن نے اداکارہ میرا کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا

منگل 24 جنوری 2017 18:28

متحدہ عرب امارات کی الزرعونی فاؤنڈیشن نے اداکارہ میرا کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) الزرعونی فائونڈیشن نے اداکارہ میرا کو پاکستان کے لئے اپنی فلاحی تنظیم کی خیر سکالی سفیر مقرر کر دیا۔منگل کو الزرعونی فائونڈیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے اداکارہ میرا سے کو پاکستان کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے الزرعونی پیلس میں سہیل محمد الزرعونی سے ملاقات کے موقع پر پاکستان میں جاری فلاحی کاموں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں الزرعونی فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں کو دیگر شہروں اور قصبوں تک پھیلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اداکارہ میرا بطور خیرسگالی سفیر پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں صحت، تعلیم و رہائش سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

میرا نے الزرعونی فاؤنڈیشن کا پاکستان میں خیرسگالی سفیر بننے کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ سماجی کاموں کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم رکھتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 18:28:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :