شاہ رخ خان نے بھارت سے باہر کتنے ڈالرز کمائی بھارتی حکومت کو فکر لاحق ہوگئی

بدھ 25 جنوری 2017 21:00

شاہ رخ خان نے بھارت سے باہر کتنے ڈالرز کمائی بھارتی حکومت کو فکر لاحق ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) شاہ رخ خان نے بھارت سے باہر کتنے ڈالرز کمائی بھارتی حکومت کو نئی فکر لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شاہ رخ خان، کنگنا رناوت سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں کی سمندر پار کمائی پر نظرِیں جما لیں۔

(جاری ہے)

حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں نے اینی میشن، ویڈیو گیمز اور ویڑول افیکٹس کی فروخت سے کتنا غیرملکی سرمایہ کمایا۔یہ اقدام عالمی تجارت میں بھارت کے بڑھتیشیئرز کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس برس کے دوران عالمی تجارت میں بھارت کے شیئرز پانچ فی صد سے دوگنا ہو گئے۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 21:00:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :