بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا

جمعہ 27 جنوری 2017 20:26

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا
جودھپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق مقدمے میں جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

عدالت میں سماعت کے دوران جج کی جانب سے سلمان خان سے کئی سوالات کیے گئے جس پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیک وقت ہندو اور مسلمان ہوں اور میں بھارتیہ ہونے کے باعث ایک بھارتی ہوں جب کہ میں بے گناہ ہوں اور مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

وقت اشاعت : 27/01/2017 - 20:26:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :