میری اولین ترجیح پاکستانی فلمیں ہیں، ماہرہ خان

جمعہ 27 جنوری 2017 20:26

میری اولین ترجیح پاکستانی فلمیں ہیں، ماہرہ خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان محض بھارتی فلموں کی زینت نہیں بننا چاہتیں بلکہ ان کے لیے پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویوکے دوران جب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ان کی فلم ‘‘رئیس’’ کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح فلم رئیس پاکستان میں ریلیزنہ ہونے پرافسردہ ہیں کیونکہ میں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا ہے لیکن میری اس کامیابی کو نظربھی لگی ہے اوراسی وجہ سے ’’رئیس‘‘ پاکستان میں ریلیزنہ ہوسکی لیکن امید ہے کہ فلم کوپاکستان میں نمائش کی جلد اجازت مل جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/01/2017 - 20:26:23