ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور

جمعہ 27 جنوری 2017 23:03

ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا قانون کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار ٹرائل کورٹ کو ہے سابق صدر پرویز مشرف اور حسین حقانی بھی عدالتی اجازت پر بیرون ملک گئے اور اج تک واپس نہیں ائے عدالت سے استدعا ہے کہ ماڈل ایان علی کے نام کو ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اگر ماڈل ایان علی بیرون ملک چلی گئیں تو واپس نہیں ائیں گی عدالت نے درخواست گزار کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

#
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 23:03:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :