بھارت اداکارہ ملند گنا جی کی بڑی چھلانگ ‘ ہالی ووڈ کی تین فلمیں سائن کر لیں

پیر 16 اکتوبر 2006 13:39

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) بالی ووڈ اداکار ملند گنا جی نے ہالی ووڈ کی تین فلمیں سائن کر لی ۔ملندکے بھائی پرہلا دگنا جی نے بتایا کہ ملند کو برمنگھم کی واک ٹال پروڈکشن کی فلم ”ویلڈا اکسٹنس “ کیلئے سائن کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائے گی اور ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ۔ ملند فلم کے تین اہم کرداروں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری فلم ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر رونالڈو جوفی کی فلم ” سنگولا ریٹی ‘ ‘ ہے جس کیلئے صرف دو ہندوستانی اداکاروں کو سائن کیا گیا ہے جس میں دوسری اداکارہ ایشوریہ رائے ہیں اس فلم کی کہانی بھارتی تاریخ کے اردگرد گھومتی ہے اور اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بھی بھارت میں ہو گی ۔ تیسری فلم بھارت فرانسیسی مشترکہ فلم ”راس لیلا “ہو گی جسے سرت چند ڈائریکٹ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 16/10/2006 - 13:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :