سپریم کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہ ہوا

ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا برقرار رکھنے پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، حکمنامے ملنے کے بعد کوئی فیصلہ نہ کئے جانے کا امکان

جمعرات 2 فروری 2017 23:31

سپریم کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہ ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مسترد کی گئی اپیل پر وزارت داخلہ کو تاحال عدالتی حکم موصول نہیں ہو ا، اس لئے ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا برقرار رکھنے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکمنامے پر وزارت داخلہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی تاہم ابھی تک وزارت داخلہ کو سندھ ہائیکورٹ کا چیلنج کیا گیا فیصلہ مسترد ہونے سے متعلق عدالتی کارروائی کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ، عدالتی حکمنامہ ملتے ہی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں قائم ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے بعد ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو گا۔

(آ چ)
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 23:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :