میں صرف کرن کا کنگ ہوں ، باکس آفس پر راج کرنے کیلئے فلمیںنہیں کرتا ، عامر خان

منگل 7 فروری 2017 18:04

میں صرف کرن کا کنگ ہوں ، باکس آفس پر راج کرنے کیلئے فلمیںنہیں کرتا ، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) عامر خان کی فلم 'دنگل' بولی وڈ کی سب سے کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی، جو اب تک باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے فلمیں نہیں بناتے۔ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے اپنی فلم 'دنگل' کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک پارٹی منعقد کی، جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران میڈیا نے جب عامر کو باکس آفس کا کنگ کہا تو انہوں نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا 'میں باکس آفس کا کنگ نہیں، میں صرف کرن کا کنگ ہوں'۔عامر خان نے مزید کہا 'میں نے کبھی کوئی فلم اس کے اچھے بزنس کے لیے سائن نہیں کی، میں کسی بھی فلم کا انتخاب اپنے دل سے کرتا ہوں'۔

(جاری ہے)

عامر نے اپنی کامیاب فلموں 'تارے زمین پر'، '3 ایڈیٹس'، 'رنگ دے بسنتی' اور 'سرفروش' کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے جب بھی ان فلموں میں کام کیا، مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ اچھا بزنس کریں گی، اگر دنگل کی ہی مثال دوں تو اس میں کوئی رومانوی گانے نہیں ہیں، بلکہ میں نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے، اس لیے میں نے کبھی نہیں سوچا کہ فلم اتنی کامیاب ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہمیشہ فلم کے اچھے بزنس کے بارے میں سوچتے تو اپنی اہلیہ کرن کے ساتھ کبھی 'دھوبی گھاٹ' جیسی فلم نہ بناتے۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 18:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :